پنجاب میں ایسا آئی جی لایا گیاہے جس کی تربیت نہیں ہوسکتی :ارشاد بھٹی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ پنجاب میں جو آئی جی لائے گئے ہیں ، یہ گیارہ ماہ بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے ، ایسا آئی جی بھیجا گیاہے جس کی تربیت ہی نہیں کی جاسکتی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشادبھٹی نے کہا کہ عثمان بزدار کی بات کیا کرنا ؟ پنجاب پولیس کا 97ارب کا بجٹ ہے اور پنجاب میں وزیر داخلہ ہی کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو آئی جی پنجاب میں لائے گئے ہیں ، یہ گیارہ ماہ بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے ، ایسا آئی جی بھیجا گیاہے جس کی تربیت ہی نہیں کی جاسکتی ۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں حکومت پارٹی بن گئی تھی ، یہ تو سول سوسائٹی اور اپوزیشن کا اثر ہے جس کی وجہ سے حکومت تھوڑا بہت کررہی ہے ، اب ہونا کچھ نہیں ہے ۔