جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دبنگ فیصلہ کر لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحہ ساہیوال کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں اہم افسران کو فارغ کردیا ہے ۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سانحہ ساہیوال کے حوالے سے جے آئی ٹی نے اپنی روپورٹ میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب اظہر حمید اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بابر الپا کو ہٹانے کی سفارش کی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ابتدائی رپورٹ کے بعد ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر وفاقی حکومت کو رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو ہٹا دیا گیا ، ڈی آئی جی کو عہدے سے ہٹا کر وفاقی حکومت کو رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ، ڈی پی او کوبھی معطل کردیا گیا ہے جبکہ ایک ڈی ایس پی کو بھی ہٹایا گیاہے , مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی کے پانچ افسران کے قتل کے مقدمہ میں چالان کرکے انسداد دہشتگردی میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔