ٹیکس چوری،ریونیو اتھارٹی کا لاہور کے بڑے ریسٹورینٹ ’’مونال‘‘ پر چھاپہ ، تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ٹیکس چوری،ریونیو اتھارٹی کا لاہور کے بڑے ریسٹورینٹ ’’مونال‘‘ پر چھاپہ ، ...
ٹیکس چوری،ریونیو اتھارٹی کا لاہور کے بڑے ریسٹورینٹ ’’مونال‘‘ پر چھاپہ ، تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب ریونیو اتھارٹی کا لاہور کے بڑے ریسٹورینٹ ’’مونال‘‘ پر چھاپہ،ٹیکس چوری پر ریسٹورنٹ کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیلز چھپا کر ٹیکس چوری کرنے کے معاملے پرایڈیشنل کمشنر ریونیو اتھارٹی سعدیہ اکمل کی سربراہی میں مونال لبرٹی پہ چھاپہ مارا گیا اور ریسٹورینٹ کی برانچ کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ریونیو اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ٹیکس وصول کیا لیکن حکومت کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ۔اسٹنٹ کمشنر الطاف حسین متعدد بار نوٹس بھجوائے گئے لیکن ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ریکارڈ جمع نہیں کرایا جس پر آج کارروائی کی گئی۔ریونیو حکام کا کہنا تھا کہ مونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ ریکارڈ فراہم نہیں کررہی تھی،ریسٹورنٹ انتظامیہ شہریوں سے ٹیکس وصول کیا لیکن حکومت کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔