معاشرے میں جائز مقام دیا جائے!

معاشرے میں جائز مقام دیا جائے!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکرمی! ملک کو آزاد ہوئے ستر برس ہو چکے ہیں،مگر آج تک ”اتائی“ معاشرے میں اپنے جائز مقام سے محروم ہیں۔یہاں ڈاکٹر چاہے لوگوں کی کھال ادھیڑ دیں یا قبرستان آباد کرتے جائیں، کوئی پوچھنے والا نہیں،مگر جب بھی سختی آتی ہے تو بے چارے اتائیوں کی۔ان مسکینوں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے، حالانکہ وہ نہایت کم اجرت پر دُکھی انسانیت کی خدمت کا بے لوث فریضہ انجام دے رہے ہیں۔باقی زندگی اور موت تو ویسے بھی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے،پھر یہاں کون سا ایسا شعبہ ہے،جہاں اتائی بکثرت نہیں پاتے جاتے،مگر فقط علاج معالجے کے مقدس پیشے سے وابستہ عطائیوں کی بیخ کنی کے مطالبات فیشن کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ حکومت سے درخواست ہے کہ اتائیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں معاشرے میں جائز و باعزت مقام دیا جائے۔(عثمان اکرم، لاہور)

مزید :

رائے -اداریہ -