ضلع مظفرگڑھ سالانہ 1ارب کی جعلی سپرے کھاد بیج سپلائی کرنیکا کا انکشاف،فصلیں تباہ کاشتکار کنگال
چوک مکول(نامہ نگار)ضلع مظفرگڑھ میں سالانہ 100 کروڑ کی جعلی سپرے کھاد بیج کی سپلائی کا انکشاف ہواہے چاروں تحصیلوں میں 1500 سے زائد ڈیلر جعلی سپرے مہنگے داموں میں فروخت کرنے میں مصروف مبینہ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ سمیت ضلع بھر کے ہزاروں کاشتکار جعلساز سود خور مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں سالانہ 100 کروڑ سے زائد جعلی سپرے کھاد بیچ کی سپلائی کا انکشاف زراعت افسروں کی مبینہ ملی بھگت کے باعث جگہ جگہ(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)
غیرقانونی سپرے ڈیلروں کے اڈے ناقص سپرے بیچ کے باعث گذشتہ سال چالیس فیصد کپاس کی پیداوار کم رہی رواں سال بھی پیدوار میں بڑی کمی کا امکان ہے سودخوروں نے کاشتکاروں کو یرغمال بنارکھا ھے زراعت آفیسر بھی کمائی پر لگ گئے ہیں زراعت افسروں کی ملی بھگت سے زرعی مارکیٹوں کی چیکینگ اور نہ ہی مناسب کاروائیاں کی جارہی ہیں ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں پر مبینہ طور پر 1500 سو سے زائد ڈیلیرز نے کھلے عام اڈے دکانیں بناکر سادہ لوح زرعی دفاتر غیر افعال ھونے کی وجہ سے سادہ لوح کاشتکار مافیا کے لیے سونے کی چڑیا بنے ھوے ہیں کیونکہ ایک تو جعلی سپرے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں جبکہ فصل تک ادھار لینے پر 60 فیصد تک سود بھی لگایا جارہا ھے جس کی وجہ سے فصل کی پیدوار میں کمی کے باعث کاشتکار کنگال ھوچکے ہیں ضلع بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہروں میں جعلی سپرے کے دھندے کے بڑے بڑے مراکز بنے ھوے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کاشتکاروں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے اور دو نمبر سپرے بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فصلیں تباہ