اسلامیہ یونیورسٹی: ٹرانسپورٹ فلیٹ میں 7بسوں،2کوسٹرز کااضافہ

اسلامیہ یونیورسٹی: ٹرانسپورٹ فلیٹ میں 7بسوں،2کوسٹرز کااضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



بہاول پور(بیورورپورٹ)کمشنر بہاول پور آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو عظیم تر ملک و قوم بنانے کی کنجی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے کیونکہ جدید علوم و فنون پر کامل دسترس رکھنے والی نوجوان نسل ہی وطن عزیز کو معاشی و اقتصادی طور پر طاقتور قوم بنا سکتی ہے اور اس سلسلہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں زیر تعلیم20ہزار سے زائد طالب علم اس عظیم قومی مشن میں ہراول دستہ کا(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

کردار ادا کریں گے۔ یہ بات کمشنر بہاول پور نے اسلامیہ یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ فلیٹ میں 7 بسوں اور2 کوسٹرز کی شمولیت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان ٹرانسپورٹس پر100ملین روپے لاگت آئی ہے۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر انجینئر اطہر محبوب نے کی۔کمشنر بہاول پور نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل زیور تعلیم سے آراستہ کرنا بزدار حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سٹوڈنٹس کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے نظام کو وسعت دینا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور طالب علم انہیں حصول تعلیم کے لیے ٹرانسپورٹ کی اہمیت و افادیت کا اپنی سکول لائف سے احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کو روزانہ گھر سے یونیورسٹی آنے اور واپس گھر جانے کا مرحلہ ان کے سٹوڈنٹس کیئرئر کا سب سے مشقت طلب مرحلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ فلیٹ میں نئی بسوں اور کوسٹرز کا اضافہ اس انتہائی اہم ضرورت کو پورا کرنے کی جانب ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کے لیے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ہمارے اجتماعی شکریہ کے مستحق ہیں اور میں ان کی کاوشوں کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔کمشنر نے کہا کہ یونیورسٹی کو ایک توانا اور عصری تقاضے سے لیس تعلیم و تحقیق کی شاندار روایات کے حامل ادارہ کو مزید رفعت و عظمت عطا کرنے کے لیے یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس انہیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔انہوں نے طلباء سے کہا کہ کوئی قوم اس وقت تک عظیم قوم نہیں بن سکتی جب تک اس کے ہر فرد میں قربانی دینے کا جذبہ موجود نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی اس تقریب میں موجود طلباء کی آنکھوں میں عظمت کی جو جھلک دکھائی دی ہے دراصل وہ عظیم الشان مستقبل کی نوید ہے۔کمشنر بہاول پور نے اس موقع پر طالب علموں سے کہا کہ بہاول پور ڈویڑن میں ایک دن میں ایک لاکھ پودے لگانے کے لیے لال سہانرا میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اس کارخیر کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی، دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اور سول سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگرطبقات کی اجتماعی کوششیں وزیر اعظم پاکستان کا کلین اینڈ گرین پاکستان کے ویڑن کو عملی تفسیر دینے کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے۔کمشنر بہاول پور نے نئی بسوں اور کوسٹرز کے ٹرانسپورٹ فلیٹ میں شامل کرنے کی تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انجینئر اطہر محبوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ فلیٹ میں یہ بسیں یونیورسٹی نے اپنے وسائل سے خریدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط اور جامع اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں کیونکہ گزشتہ موسم خزاں سمسٹر میں 8ہزار طالب علموں کے داخلے اور موسم بہار سمسٹر میں 2 سے 3ہزار نئے طالب علموں کے داخلوں سے ٹرانسپورٹ سسٹم میں پھیلاؤ ناگزیراہمیت کا حامل ہے چنانچہ یونیورسٹی نے ترجیحی بنیادوں پر ٹرانسپورٹ کے نظام میں و سعت دی ہے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت پر کمشنر بہاول پور ڈویڑن کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر اطہر محبوب نے کمشنر آصف اقبال چوہدری، چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل جاوید خان دولت زئی، ڈائریکٹر تعلقات عامہ رانا اعجاز محمود، صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر اور دیگر شرکاء میں سووینئر پیش کیے۔اس موقع پر بسے ں اور کوسٹرز فراہم کرنے والی ٹرانسپورٹ فرم کے متعلقہ حکام نے کمشنر بہاول پور اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کو گاڑی کی چابی پیش کی۔
اضافہ