ایم این اے عبدالمجید نیازی کی رکن صوبائی اسمبلی شہاب الدین سیہڑ پرالزامات کی بارش
کروڑلعل عیسن(نمائندہ پاکستان) ایم پی اے سردار شہاب الدین سیہڑ کا فارورڈ بلاک بنانا دراصل فنڈ حاصل کرنا نہیں بلکہ فنڈ ہڑپ کرنا ہے ایم پی اے کو 60 کروڑ روپے کا فنڈ مل چکا ہے اور ایک گرلز کالج بھی ایم پی اے کا خاندان بارہا مرتبہ ایم این ایز،وفاقی وزیر،ایم پی ایز،ضلع ناظم،تحصیل ناظم رہ چکا ہے لیکن علاقہ کے عوام کی حالات نہ بدل سکے ان خیالات کا اظہار ایم این اے حاجی عبدالمجید خان نیازی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)
نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب حکومت بنائی تو ملک کی معیشت تباہ ہو چکی تھی ملک قرضہ سے ڈوبا ہوا ملا انتہائی مشکل حالات کا سامنا تھا ایک سال لگ گیا ملک کے حالات کو درست سمت میں ڈالنے کے لئے اب معیشت بہتر ہورہی ہے تو کچھ لوگوں یہ بات اچھی نہیں لگ رہی وزیراعلی عثمان بزدار ایک اچھا شریف ایماندار محنتی کام کرنے والا شخص ہے جس کو عمران خان کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل ہے ایم پی اے سردار شہاب الدین سیہڑ کی طرف فارورڈ گروپ بنا کر یہ بات کرنا کہ ہمارے حقوق کا استحصال ہورہا ہے دراصل وہ اپنے کزن جس کو میرٹ پر پورا نہ اترنے پر نوکری سے فارغ کیا گیا اور اب اس نے ایل ڈی اے میں اپلائی کیا ہوا ہے جو میری اطلاع کے مطابق وہ یہاں بھی میرٹ پر پورا نہیں اترتے اس بات کا غصہ ہے اس کے علاوہ ان کا سیڈفارم کے 60 ایکڑ پر قبضہ تھا جن میں سے 30 ایکڑ قبضہ واگزار کرا لیا گیا تھا لیکن 30 ایکڑ اب بھی ان کے قبضہ میں ہے اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر دبی ہوئی ہے جس پر اب اینٹی کرپشن والے حرکت میں آگئے ہیں اب مک مکاو والا دور ختم ہوچکا ہے میرٹ پر کام ہورہے ہیں افسران کے ٹرانسفر والا سسٹم ختم ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سردار شہاب الدین سیہڑ کا عوام کے لئے فنڈ حاصل کرنا مقصد نہیں ہے فنڈ کیسے ہڑپ کرنا مسلہ ہے ان کا خاندان میں متعدد بار ایم این ایز،وفاقی وزیر، ایم پی ایز،ضلع ناظم،تحصیل ناظم رہ چکے ہیں لیکن علاقہ کے عوام کے حالات نہ بدل سکے اب اچانک ان کو پتا نہیں کیسے خیال آگیا اور فارورڈ بلاک بنا لیا جبکہ ان کے ایک سڑک کے لئے 60 کروڑ کا فنڈ اور ایک گرلز کالج مل چکا ہے دراصل یہ انتظامیہ پر پریشر رکھنے اور اپنے ذاتی مفاد حاصل کرنے کے لئے کیا جارہا ہے انہوں نے کہا میری پارٹی کے ساتھ 18 سال وابستگی ہے حکومت کا پہلا سال اپوزیشن سے بھی زیادہ مشکل گزارہ جب معیشت کے حالات بہتر ہوئے تو وفاق کی طرف سے 15 کروڑ کا فنڈ ملا جس کو منصفانہ پر تقسیم کیا اور ایک روپیہ بھی کمشن نہیں لیا میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور ان کے ویڑن کے مطابق کام کررہے ہیں۔
بارش