15ویں ڈیزاٹ ریلی، چولستان میں نیا شہر بسانے کی تیاریاں شروع

15ویں ڈیزاٹ ریلی، چولستان میں نیا شہر بسانے کی تیاریاں شروع

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر سپورٹس و سیاحت رائے تیمور بھٹی نے کہا ہے کہ پندرہویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شایان شان انعقادسے خطہ کی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

وڑن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عملی اقدامات کی بدولت جہاں انٹرنیشنل موٹرسپورٹس کو فروغ حاصل ہوگا وہاں چولستان میں موسم سرما کی سیاحتی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار موٹر بائیک ریس کیٹگری کو بھی متعارف کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس بہاول پور میں منعقدہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں کمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری، سیکرٹری سپورٹس و ٹورازم احسان بھٹہ، آر پی او بہاول پور فیاض احمد دیو، ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی تنویر جبار شیخ، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رانا سلیم احمد، رینجرز، ملٹری، ریسکیو 1122، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندگان سمیت ڈویڑنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر سیاحت رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ بہاول پور ڈویڑن ایک تاریخی اہمیت کا حامل خطہ ہے اور چولستان ڈیزرٹ ریلی کی بدولت عالمی سطح پر وطن عزیز کا نام روشن ہوگا اور ترقی کے نئے دَر کھلیں گے۔صوبائی وزیر سیاحت نے کہا کہ کلچرل نائٹ کے موقع پر مقامی فنکاروں اور ہنر مندوں کو پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔کمشنر بہاول پور آصف اقبال چوہدری نے اجلاس کو ریلی کے انتظامات، ٹریفک پلان، سیکورٹی، خیمہ بستی کے قیام اور ریلی کے دوران سہولیات کی فراہمی بارے آگاہی دی۔ایم ڈی ٹی ڈی سی پی تنویر جبار شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ 11فروری کو ریلی کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔13فرو ری کو ریس میں شامل ہونے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن و چیکنگ کے علاوہ کوالیفائنگ راؤنڈ اور ریسرز کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔14 فروری کو Prepared category 1 راؤنڈہوگا۔15 فروری کو سٹاک کیٹگری 1 راؤنڈ، اور کلچرل نائٹ کا فنکشن ہوگا جبکہ16 فروری کو پری پیئرڈ کیٹگری کا دوسرا راؤنڈ اور ڈرٹ بائیک ریس منعقد ہوگی اور 16فر وری شام تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائے گی۔

تیاریاں

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر