وزیراعظم اقتدار سے علیحدہ ہوکر مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کریں، اویس لغاری

وزیراعظم اقتدار سے علیحدہ ہوکر مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کریں، اویس لغاری

  



ڈیرہ غازیخان،عالیوالا دراہمہ(سٹی رپورٹر،نامہ نگار): مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر ملک میں ڈیڑھ سال کے اندر مہنگائی بے روزگاری معاشی اور صنعتی تنزلی کا جو طوفان برپا کیا عوام تبدیلی کے ان دعویداروں سے اس کا حساب لینے کو تیار ہیں موجودہ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

حکومت نے ڈیزل سپرے اور کھادوں کو مہنگا کرکے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ کردیاانہوں نے کہا کہ جبکہ آٹا چینی گھی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صنعتکاروں کو فائدہ پہنچا انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو خود کفیل خود مختار اور مستحکم کرنے کی بجائے ان کو غربت کی لکیر سے بھی نیچے دھکیل کر لنگر خانوں کی قطاروں میں لا کھڑا کردیا ہے جب بادشاہ وقت عوام کو مہنگائی بے روزگاری اور خوشحالی جیسے ذہنی اور مالی سکون دینے کی بجائے سکون کی خاطر آخری آرام گاہ کی ترغیب کرے تو جان لینا چاہئے کہ یہ عوام کے مخلص نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا اور پھر ناقص کارکردگی اور پنجاب کی بدترین تنزلی کے ذریعے جنوبی پنجاب کو بدنام کرنے کی عمران خان کی سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ اس کارکردگی کو مثال بناتے ہوئے اس خطے کے قابل افراد کو ان اہم ذمہ داریوں سے محروم کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت موجودہ حکومت اسمبلیوں میں جنوبی پنجاب کے صوبہ کے قیام کی بات تک کرنا پسند نہیں کرتے لیکن ہم ان کو عوام سے کئے وعدوں کو بھولنے نہیں دینگے۔ ملک بھر میں آٹے کا بحران اور مہنگے آٹا کی خریداری سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ناقص حکمت عملی کے تحت اپنوں کو فائدہ دینے کے لیے پہلے گندم باہر بھیج دی اور اب مہنگے داموں خرید کی جارہی ہے وزیراعظم اقتدار سے علیحدہ ہوکر مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کریں۔سردار اویس احمد خان لغاری، سابق چیئر مین سردار اللہ نواز خان گوپانگ یو سی حاجی غازی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لغاری سراروں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے عوام کی خدمت کی ہے عوام کو سچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے تبدیلی والی سرکار نے جو کچھ کیا ہے وہ عوام کے سامنے ہے نا اہل لوگوں کی وجہ سے آج عوام پر جو مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اس موقع پر سردار احمد خان لغاری، سردار اُسامہ خان لغاری، محسن خان لغاری، حاجی اللہ ڈیوایا سنجرانی، محمد افضل نکا، افضل کہیری، فیاض کورائی، میاں امان بودلہ، مجاہد ڈکھنہ، ملک حسین بخش، ملک کاشف، استاد غلام رسول، اللہ وسایا کورائی، اسلم مہتر، استاد اللہ وسایا گبول، محمد بخش سرگی، اکبر فقیر، سعید مہتم، حبیب خان راپھری، فیض گوپانگ، مجید پتافی، مرید پتافی، جلال خان گندی، نور محمد موہانہ کے علاوہ یونین کونسل حاجی غازی، موضع سکھیرا، موضع کوٹلہ شفیع، موضع چک دلیل، موضع رکھ چھاؤنی کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اویس لغاری

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر