عوامی راج پارٹی کاجنرل سیکر ٹری پولیس حراست سے آزاد، ہائی کورٹ سے درخواست واپس

عوامی راج پارٹی کاجنرل سیکر ٹری پولیس حراست سے آزاد، ہائی کورٹ سے درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے عوامی راج پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو پولیس کی جانب سے تحویل میں لینے کے خلاف درخواست واپس لینے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

پر نمٹا دی ہے۔ فاضل عدالت میں عوامی راج پارٹی کے جنرل سیکرٹری اذن کے وکیل باصر خان سکھانی نے قبل ازیں پٹشنر کو پولیس کی جانب سے تحویل میں لینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو پولیس نے چند روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں تھی لیکن اب گزشتہ شب پولیس نے عوامی راج پارٹی کے جنرل سیکرٹری اذن کو چھوڑ دیا ہے اور پٹشنر پولیس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتا ہے اس لیے درخواست واپس کر دی جائے۔
واپس