حکمران آٹا بحران کے ذمہ دار، پیپلزپارٹی

حکمران آٹا بحران کے ذمہ دار، پیپلزپارٹی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سیکرٹری اطلاعات، ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد، سیکرٹری تعلقات عامہ، سابقہ ایم پی اے ثقلین انصاری ڈویژنل(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، صدر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یٰسین پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالرؤف لودھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں آٹا بحران کے ذمہ دار خود حکمران ہیں اربوں روپے کی گندم ایکسپورٹ کی اس بحران کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے حکمران آٹا بحران اور اب چینی بحران کا سب سے بڑا مافیا ہے عوام حکمرانوں سے ہر سطح پر ناموں ہو چکے ہیں حکمرانوں کے اتحادی ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانگیں لگا رہے ہیں حکمران جماعت میں پنجاب میں بہت بڑا فارورڈ بلاک بن چکا ہے مرکز میں پی ٹی آئی کے ایم این اے حکمرانوں کی نا اہل کی وجہ سے نالاں ہو چکے ہیں پنجاب میں اور وفاق میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے نا اہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے عوام کا بھرکس نکال دیاہے پیپلز پارٹی موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کو ہر فورم پر بے نقاب کرے گی بہت جلد وفاق میں پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کے مطابق حکومت بنائے گی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پوری قوم متحدہے عام جمہوریت پسند قوتیں پیپلز پارٹی کی عوامی قیادت کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے۔

پیپلزپارٹی

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر