پی ٹی آئی کے وزراء اپنی حکومت سے نالاں، مظہراقبال چوہدری
ہارون آباد(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈاکٹر مظہرا قبال چوہدری ایم پی اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور نااہل حکمرانوں کا سیسلین مافیا آٹااور جینی کے بحران کو طویل کرنا چاہتا ہے غریب عوام کے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
منہ سے نوالہ چھین کر زندہ درگور کرنا چاہتے ہیں سیسلین مافیا کے ذریعے گندم 30 روپے کلو درآمد کر کے 60 روپے کلو درآمد کی جا رہی ہے جس وقت گندم مارکیٹ میں پہنچے گی کسانوں کی گندم بھی مارکیٹ میں ہو گی اور سیسلین مافیا ایک مرتبہ پھر اربوں سمیٹے گا غریب مزدوری پر جانے کی بجائے اٹے کی قطار میں کھڑے ہیں کامیابی کی صورت میں گیس میسر نہیں نااہل اعظم کے تنخواہ میں خرچے پورے نہیں ہوتے مزدور کس سے فریاد کرے وزراء اتنے نااہل ہیں کہ کوئی امریکی ویزے پر جھوٹا اسٹامپ پیپر جمع کرواتا ہے تو کوئی خون کے بھرے بیگ میں خون ڈونر بننے کا ڈرامہ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس نالائق حکومت کا بوریا بستر گول کیا جائے پی ٹی آئی کے وزرا اور ممبران اسمبلی کی بڑی تعداد حکومت سے نالاں ہے اور بڑا فاروڈ بلاک سامنے ارہا ہے بہت جلد حکومتیں اسمبلیوں کا اعتماد کھو کر گھر جاتی نظر ارہی ہیں اس موقع پر ان کے پریس سیکرٹری خالد ہاشمی بھی موجود تھے۔