لودھراں:ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کااجلاس، سالانہ ترقیاتی پروگرام، سکیموں کاجائزہ

لودھراں:ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کااجلاس، سالانہ ترقیاتی پروگرام، سکیموں ...

  



لودھراں (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں شفیق آرائیں کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، رہنما پاکستان تحریک انصاف نواب امان اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر، تینوں تحصیلوں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

کے اسسٹنٹ کمشنرز کلیم یوسف، سید وسیم حسن، ملک احمد فراز اعوان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2019-20ء، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام برائے مالی سال 2019-20ء، دیہی قابل پہنچ و رسائی دسترس پروگرام برائے مالی سال 2018-19 ء ایس ڈی جی او ز اچیومنٹ پروگرام 2018-19ء، پنجاب میونسپل سروسز پروگرام فیز (ون)، پنجاب لینڈریکارڈ سروس سنٹرز قانون گوئی سطح پر اور ماڈل سکولز کی بحالی کے حوالے سے ترقیاتی پروگراموں و پروجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-20ء کے تحت 25 جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر 12 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ 90 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔ اسی طرح نئی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-20ء کے تحت 36 ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر 14 ارب 91کروڑ 3 لاکھ اور 90 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے۔ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے موالی سال 2019-20ء کی جاری ترقیاتی سکیموں میں محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزکے تحت سپورٹس اسیڈیم دنیاپوراور کروڑپکا کا قیام ہیلتھ سیکٹر میں جاری ترقیاتی پروگرام میں پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ضلعی فیملی ہسپتال برائے خواتین و نوزائیدگان لودھراں میں منتقلی،واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن سیکٹر میں جاری ترقیاتی سکیمیں، صوبائی ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2019-20ء کے تحت واٹر سپلائی و سیوریج، ٹف ٹائل کی اسکیمیں، سوشل ویلفیئر سینٹر کی جاری ترقیاتی سکیم میں تعمیر شیلٹر ہوم لودھراں، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور روڈ سیکٹر کی جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر لودھراں سے جلالپورپیروالا لنک روڈ بذریعہ بہاولپور 39.8 کلومیٹر روڈ کی بہتری مرمت وکشادگی،دنیا پور میلسی روڈہیڈ کائرن والاسے سردار پور جھنڈیر بذریعہ چوکی صوبے خان و مسحاکوٹھا18 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر، دوہری سڑک کی تعمیر لودھراں کروڑپکا روڈ کشادگی اور بہتری این 5سے لنک روڈ چک نمبر 366 ڈبلیو بی سے دنیاپور بذریعہ گھاگے والا 22کلومیٹر طویل روڈ، پبلک بلڈنگ سیکٹرکی جاری ترقیاتی سکیموں کے تحت لودھراں ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت کی تعمیر، ایمرجنسی سروس 1122کی ترقیاتی سکیموں کے تحت تحصیل دنیاپور اور تحصیل کہروڑپکا میں قیام، ہائر ایجوکیشن سیکٹر کی نئی سکیموں میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین لودھراں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی،سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر سیکٹر کے تحت تحصیل سپورٹس کمپلیکس دنیاپور کا قیام،ہیلتھ سیکٹر میں ترقیاتی اسکیموں کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دنیاپور میں ڈائیلائسسز یونٹ کا قیام، پنجاب لینڈریکارڈ سروس سینٹر L-2 جلہ آرائیں، ڈھاکنہ گھاڑو تحصیل کہروڑپکا،روانی تحصیل لودھراں، گوگڑاں تحصیل لودھراں، بھوٹیجی تحصیل لودھراں، L-12 دنیا پور، راجہ پور لودھراں، چک نمبر34ایم دنیا پور، ماڈل سکولز کی بحالی کی سکیم میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قطب پور،35ایم دنیا پور، 358ڈبلیو بی دنیا پور، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول جلہ آرائیں، گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول جلہ آرائیں، گورنمنٹ ہائی سکول مخدوم عالی دنیا پور، رند جڈاں کہروڑپکا، آدم واہن اورچک نمبر53ایم لودھراں کی سکیموں کا جائزہ لیا گیاہے۔

جائزہ

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر