کراچی جانیوالی مال گاڑی کاانجن، دوبوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کراچی جانیوالی مال گاڑی کاانجن، دوبوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



ملتان (نمائندہ خصوصی) ساہیوال کول پاور پلانٹ کو کوئلہ پہنچا کر واپس کراچی جانے والی مال گاڑی کا انجن اور دو بوگیاں جہانیاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم مال گاڑی خالی ہونے کے باعث کوئی مالی نقصان نہیں ہواتفصیلات کے مطابق کول پاور پلانٹ ساہیوال میں کوئلہ پہنچا کر واپس کراچی جانے والی مال بردار گاڑی جہانیاں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی ٹوٹنے کے باعث حادثہ کا شکار (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

ہو گئی تاہم مال گاڑی کی بوگیاں خالی ہونے کے باعث زیادہ مالی نقصان نہیں ہوا،حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن شعیب عادل نے فوری طور پر ٹیموں کو موقع پر پہنچنے کے احکامات جاری کئے، ٹریک کی مرمت کے لئے ریلوے ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بحالی کا کام رات گئے تک جاری رہا، پٹڑی ٹوٹنے کے باعث اپ اور ڈاؤن سائیڈ کی متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا -تاہم تمام ٹرینوں کا رخ خانیوال براستہ ملتان کی جانب موڑ دیا گیا،علاوہ ازیں مختلف شہروں میں دھند اور خراب موسم کی وجہ سے بھی ابتدائی اسٹیشنوں سے چلنے والی ٹرینیں 3 سے 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں - ذرائع کے مطابق زکریا ایکسپریس اور خیبر میل چار چار گھنٹے، گرین لائن، سر سید ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس تین تین گھنٹے جبکہ کراچی ایکسپریس، تیز گام اور سندھ ایکسپریس دو دو گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں - ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔