ہائی کورٹ:چھوٹو گینگ کیخلاف کیس کی سماعت مؤخر

ہائی کورٹ:چھوٹو گینگ کیخلاف کیس کی سماعت مؤخر

  



ملتان (خبر نگار خصوصی)چھوٹو گینگ کے 26 افراد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت عدالت کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ اس کیس کی سماعت ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویثرن بینچ میں ہونا تھی۔ ملزمان کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے بتایا کہ اینٹی ٹیرارزم کورٹ نے چھوٹو گینگ کے 18 افراد کو سزائے موت اور کل 26 افراد کو مجموعی طور پر 294 سال سزا سنائی تھی اس کیس کے8 ملزم تاحال مفرور ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی عدالت نے ناکافی شواہد اور شہادتوں کے باوجود ملزمان کو سزائے موت سنادی۔

مؤخر

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر