انجمن مہریہ، نصیریہ عبدالحکیم کااجلاس، فلم زندگی تماشہ کو بین کرنے کیلئے قرداد منظور

انجمن مہریہ، نصیریہ عبدالحکیم کااجلاس، فلم زندگی تماشہ کو بین کرنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
عبدالحکیم(سٹی رپورٹر) انجمن مہریہ نصیریہ عبدالحکیمؒ وضلع خانیوال کا اجلاس زیرصدارت خرم نواز مہروی(ایڈوائزر امن یوتھ کونسل پاکستان) دربار عالیہ حضرت سلطان عبدالحکیم ؒپر منعقد ہوا۔(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

اجلاس میں شعائر اسلام کی توہین پر مبنی فلم (زندگی تماشا) پر سخت ردِ عمل جاری کیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے فلم متذکرہ کے خلاف متفقہ قرارداد کے ذریعے اعلامیہ جاری کیا کہ فلم میں مذہب اسلام اور تاجدار ِگولڑہ شریف پیر سید مہر علی شاہؒ کا نعتیہ کلام پیش کر کے دنیا میں اسلامی تشخص کا مذاق اڑانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر نشرواشاعت پنجاب،وفاقی وزیر نشرواشاعت،وفاقی وزیر مذہبی امور،وزیراعظم پاکستان اور پیمرا کے افسران مذہبی منافرت کا سبب فلم ہٰذا کوفی الفور بین کر کے اس کی ریلیزکو روکنے کے اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں میاں بشارت، بشیر احمد گولڑوی، ذوالقرنین قادری، محمد آصف و دیگر نے شرکت کی۔