رحیم یار خان،کالے یرقان کاحملہ 4خواتین سمیت 7افراد جاں بحق

رحیم یار خان،کالے یرقان کاحملہ 4خواتین سمیت 7افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا 4 خو اتین سمیت 7افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں‘ تفصیل کے مطابق مدنی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

بازار کی رہائشی 51سالہ رشیداں بی بی‘ عباسیہ ٹاون کی 70سالہ لطیفاں بی بی‘ چک 110کی 40سالہ ثمینہ کوثر‘ میر پور کی 65سالہ شمیم اختر‘ خانپور کا 70سالہ محمداعظم‘ روجھان کا 42سالہ محمدطارق ا ور سلطان پور کا رہائشی 50سالہ محمدمشتاق کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود ساتوں افراد جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑ گئے۔