ملتان:13موٹرسائیکل چوری، پولیس کی ”چھلانگیں“

ملتان:13موٹرسائیکل چوری، پولیس کی ”چھلانگیں“

  



ملتان ( وقا ئع نگار)ملتان شہر اور گردونواح میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اس سلسلے میں پولیس ایک بھی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

واردات کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے ایک روز میں دو درجن سے زائد وراداتیں مگر مقدمات صرف 13 موٹرسا ئیکل چوری کے در ج ہو ئے۔مخدوم ر شید سے ساجد کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔حافظ جمال روڈ سے عمیر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔موضع بھینی سے سلمان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔کبیر پو ر سے قیوم کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔قصبہ شجاعباد سے ساجد کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔حرم گیٹ چو ک سے دانیال کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔بوہر گیٹ سے عمران،دہلی گیٹ سے بلال ،ناظم ا?باد سے کاشف کی موٹرسائیکل چوری ہو ئی جن کے مقدمات درج کر لئے گئے ہین جبکہ شہر کے مختلف مقا مات پر ہو نے والی وارداتوں کی درخواستیں تھانوں میں مو جو دہیں جن کے مقدمات تاحال درج نہ ہو سکے ہیں پولیس کے مطابق جیسے جیسے متاثرین رابطہ کر رہے ہیں مقدمات درج کئیے جا رہے ہیں۔

چھلانگیں

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر