گھرمیں جھگڑے: خاتون سمیت دوافراد کی زہرپی کر خود کشی

گھرمیں جھگڑے: خاتون سمیت دوافراد کی زہرپی کر خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون سمیت دو افراد نے زہریلا سپرے اور گندم میں رکھنے و الی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق شیخ واہن کی رہائشی 22سالہ نجمہ بی بی اور سخی سرور کالونی کا رہائشی 30سالہ عبدالحمید نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے اور گندم میں رکھنے و الی گولیاں کھالیں‘ حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوپائے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

اور دم توڑ گئے۔ جبکہ اقدام خودکشی کرنیوالے پانچ افراد جن میں خانپور کی رہائشی 25سالہ صباء بی بی‘ فرید آباد کی 18سالہ عابدہ بی بی‘ تھلی چوک کی 16سالہ رمشا بی بی‘ خانپور کا 35سالہ نورحسن او ر شیخ واہن کا رہائشی 25سالہ محمدعابد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خود کشی