ڈاکوؤں کاحملہ، خاتون قتل،مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

ڈاکوؤں کاحملہ، خاتون قتل،مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

  



اڈا پل 14+رحیم یارخان +لیاقت پور(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان)مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی،سر میں گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر جاں بحق،۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ پل114، ملتان روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

جس سے خاتون شازیہ بی بی سر میں گولیان لگنے سے موقع پر جان بحق جبکہ اس کا خاوند ظفر اقبال ٹانگ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی جبکہ مظاہرین نے آگ جلا کر ملتان روڈ بلاک کر دیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس روڈ پر ڈکیتیاں معمول بن چکی ہیں جبکہ پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی 40سالہ خاتون موقع پرجاں بحق ہوگئی بزنس مین کالونی کی رہائشی 40سالہ آمنہ بی بی اپنے شوہر نجم الحسن اور بیٹی بشری بی بی کے ہمراہ کار پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث چنی گوٹھ روڈ باڑی موڑ کے مقام پر کار بے قابوہوگئی اور الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 40سالہ آمنہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع پاکر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونیو الے 47افراد جن میں ابوظہبی کالونی کا رہائشی 4سالہ حرم خالد‘ بلجیم چوک کا 3سالہ محمداحمد‘ جمالدین و الی کی 6سالہ جویریہ بی بی‘ ترنڈہ سو ائے خان کی 40سالہ ثمینہ بی بی‘ فیروزہ کی 14سالہ رضیہ بی بی‘ بندور کی 30سالہ عشرت بی بی‘ نیازی کالونی کا 50سالہ محمدامین‘ حسین آباد کا 60سالہ ریاض حسین‘ چک 101کا 27سالہ غلام مرتضی‘ موضع قیصر چوہان کا 18سالہ محمد نادر اور18سالہ محمدحسنین وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ کوٹ سمابہ کے رہائشی 35سالہ مقبول احمد او ر 40سالہ محمدیونس موٹرسائیکل پر سو ار ہوکر جار ہے تھے کہ سہجہ نزد کسان رائس ملزکے قریب تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالی کار سے ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجہ میں دونوں افراد مقبول احمد اور محمدیونس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔ اطلاع پاکر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کردیں۔

3افراد جاں بحق

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر