وہاڑی:کلرکوں کامطالبات منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ، ریلی،نعرے بازی

وہاڑی:کلرکوں کامطالبات منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ، ریلی،نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محکمہ ایکسائز: ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ، متعددجائیدادیں سیل
ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کردیاگیاہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس نادہنگان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بیسیوں کمرشل جائیدادیں سیل کردی گئی ہیں تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر ٹیموں نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 80 سے زائد کمرشل پراپرٹیز سیل کر دی ہیں سیل کی جانے والی پراپرٹیز میں موبائل شاپس، جنرل سٹور اور گودام شامل کمرشل ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی سوئی گیس روڈ، نیو غلہ منڈی اور سنٹرل جیل روڈ پر کی گئی نادہندگان کے ذمے 30 لاکھ سے زائد کے بقایاجات و کرنٹ ٹیکس واجب الادا تھے ایکسائز ذرائع کے مطابق ٹیکس نادہندگان کو حتمی نوٹسز جاری ہونے کے باوجود واجبات جمع نہ کروانے پر کارروائی کی گئی ہیں۔
سیل


وہاڑی(بیوروپورٹ+ نمائندہ خصوصی)ضلع بھر کے کلرکس نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی قیادت ضلعی صدر طیب بھٹی اور جنرل سیکرٹری ملک شہباز ریاض نے کی واقعات کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں وممبران کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی گئی جس کی قیادت(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

ضلعی صدر طیب بھٹی اور جنرل سیکرٹری ملک شہباز ریاض کھوکھر کررہے تھے حتجاجی کلرکس نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر ضلعی صدر محمد طیب بھٹی اور جنرل سیکرٹری ملک شہباز ریاض کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کو بلاامتیاز یوٹیلٹی الاؤنس دیا جائے۔بناولنت فنڈ کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے سیکرٹریٹ کے ملازمین کی طرح دیگر کلرکس کی تنخواہیں کی جائیں۔پنجاب بھر کے تمام ملازمین کو یکساں طور پر ہاوس رینٹ کا اضافہ کیا جائے۔ہاؤس ریگوزیشن دی جائے گروپ انشورنس کی رقم تمام ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر دی جائے۔رول 17_A کے تمام ملازمین کو ریگولر کیا جائے احتجاجی مظاہرین میں سرپرست اعلیٰ شیخ مظہر حسین عمر فاروق عمر دراز حبیب احمد سمیت سینکڑوں کلرکس شامل تھے۔
نعرے بازی