خاتون کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او مخدوم پور ظفر موہانہ معطل

خاتون کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او مخدوم پور ظفر موہانہ معطل

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے تھانہ مخدوم پور کے ایس ایچ او کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کو انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔آر پی او وسیم احمد خان کے احکامات پر ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد نے ایس ایچ او مخدوم پور ظفر موہانہ کو معطل کردیا ہے اور ایس ڈی ایس او میاں چنوں شبیر احمد کو انکوائری آفسیر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

مقرر کیا ہے۔اس سلسلے میں آر پی او وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ انہوں نے خاتون کے کیس کی خود گزشتہ روز سماعت کی ہے اور واقعے کی مکمل انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کرکے واقعے کے اصل محرکات منظر عام پر لائے جائیں گے۔

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر