مود ی حکومت کشمیریوں پرمظالم ڈھارہی ہے، عالمی میڈیا حقائق بیان کرے، حاجی افضل

مود ی حکومت کشمیریوں پرمظالم ڈھارہی ہے، عالمی میڈیا حقائق بیان کرے، حاجی ...

  



حاصل پور(نمائندہ خصوصی) حاصل پور پی پی 248 کے ایم پی اے حاجی محمدافضل ایڈووکیٹ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کشمیر کے مسلمانوں پر حکومت قائم کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے جو کسی صورت بھی پورا نہیں ہو سکتا انتہا پسند ہندوؤں نے کشمیر کے علاوہ ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے آئے روز ایسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جہاں پر مسلمانوں کی رہائش گاہوں پر آگ کے گولے برسائے جاتے ہیں ہندوستان میں مسلمانوں کا (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

جینا مودی حکومت نے دو بھر کر رکھا ہے عالمی میڈیا کو اپنے وسائل بروئے کار لا کر اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو ثبوتوں کے ساتھ اقوام متحدہ میں پیش کیا جاسکے مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے جو ہماری غائب سے مدد کرے گا ہر دور میں فرعونوں کے سر کاٹے جا چکے ہیں ظالم ہمیشہ عبرت ناک انجام میں مبتلا ہوا ہے میری دعا ہے اللہ پاک ہم تمام مسلمانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ظالم کو ہر دور کی طرح اس بار بھی شکست سے دوچار کرے۔

حاجی افضل

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر