میپکو سب ڈویژن خیرپور سادات، عملے کی کارروائیاں 400میٹرفروخت کرنیکا انکشاف

میپکو سب ڈویژن خیرپور سادات، عملے کی کارروائیاں 400میٹرفروخت کرنیکا انکشاف

  



خیرپورسادات (نمائندہ خصوصی) میپکو سب ڈویڑن خیرپورسادات کے عملہ کے مبینہ طور پر 400 ڈیفکٹو میٹر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ایل ایس شیخ فہیم اور ایس ڈی او نے 2500 روپے فی میٹر فروخت کیا۔نئے کنکشن میٹروں کے ساتھ ملنے والی تاریں بھی فروخت کردی گئیں۔تفصیل کے مطابق میپکو سب ڈویڑن خیرپورسادات میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے باوثوق ذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ایس ڈی او نے ایل ایس شیخ فہیم کو اپنا فرنٹ مین بنایا ہوا جو کہ سب ڈویڑن کے تمام ناجائز کام کرکے لاکھوں روپے بٹور رہا ہے ذرائع کے مطابق ایل ایس ڈی اینڈ آر ایل شیخ فہیم نے ایس ڈی او کی آشیر باد سے ڈیفکٹو کوڈ کے 400 میٹر 2500 روپے فی میٹر کے حساب سے فروخت کرکے دس لاکھ روپے بٹورے جن میں سے چند کے نمبر ہیں 0515745114501۔021574551046604۔05157451136101۔ 12157451269506۔16157451361590۔کے علاوہ چار سو میٹر ہیں جوکہ 2500 روپے فی میٹر کے حساب سے فروخت کیے گئے ہیں اس کے علاوہ کچھ روز قبل ایل ایس شیخ فہیم 200 نئے کنکشن کے میٹر لے کر آئے جن کے ساتھ ڈیمانڈ نوٹس کے مطابق 15 گز فی میٹر تار دی گئی ایل ایس نے صارف کو صرف پانچ سے چھ گز تار دے کر بقیہ 1500 گز تار اپنے ہی عملہ کو 2300 روپے فی کوائل کے حساب سے فروخت کردی متاثرین رب نواز۔محمد زوار۔سونہارا۔اسماعیل ودیگر نے بتایا کہ ہمارے میٹر سات آٹھ ماہ جل چکے ہیں جن کو مفت میں تبدیل کیا جانا تھا مگر جب بھی دفتر جاتے ہیں رقم کا تقاضا کیا جاتاہے دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے میپکو چیف سے معاملے کی انکوائری کرانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے رابطہ کرنے پر ایس ڈی او نے کہا کہ ہم نے کرپشن نہیں کی۔

انکشاف

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر