حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے، دوست محمد مزاری

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے، دوست محمد مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(نا مہ نگار)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور سسٹم کی مضبوطی کیلئے ہم سب کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیا دت میں ایک ایسا ملک بن رہا ہے جس میں قانون کی حکمران،انصاف کی فراہمی، آئین کی بالادستی قائم ہو رہی ہے اور اداروں کو سیا سی اثرورسوخ سے پاک کر کے با اختیا ر بنایا جارہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

کی حکومت ذاتیات کی بجائے ملکی مفادات کی سیا ست کر رہی ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میں بڑے سیاسی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کے بعد اب عمران خان اور ان کی ٹیم کی تمام تر توجہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر مرکوز ہے۔اور عنقریب عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ہمیں اپوزیشن کی میں نہ مانو ں کی رٹ سے کوئی خوف اور سروکار نہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے، اس لیے اپوزیشن صبروتحمل کا مظاہرہ کرے اور پانچ سال بعد آنے والے الیکشن کا انتظار کرے۔ہمارا کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والی ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے کارکردگی کے میدان میں مقابلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے کام چلایا گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے معاشی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں اور اس کے اثرات نچلی سطح پر عام عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔
دوست مزاری