پی ٹی آئی حکومت تمام سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کرے گی، جہانزیب کھچی

پی ٹی آئی حکومت تمام سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کرے گی، جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ کے عوام کی جائز شکایات کے ازالہ کے لیے ہر ضلع میں وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل قائم کردیا ہے تاکہ عوام کو دہلیز پر انصاف مہیا کیا جا سکے شکایات سیل کے ذمہ دار (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

عہدیداران اپنے فرائض کی ادائیگی کو بہتر انداز میں ممکن بنا ئیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا ئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل ضلع وہاڑی کے چیئرمین مہر ریاض احمد قہم،وائس چیئرمین میاں محمد عاصم ارائیں اور احسن ایوب بندیشہ سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف تمام کر پٹ مافیا اکٹھا ہو چکا ہے اور آئے روز مشکلات کھڑی کر نے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں تاہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور ملک کے تمام مسائل حل کریں گے۔اس مو قع پر انہوں نے میاں محمد عاصم ارائیں کو بطور وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل ضلع وہاڑی تقرری پر مبارکباد پیش کی۔اس مو قع پر میاں محمد عاصم ارائیں نے کہا کہ تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی مشکلات کو کم کریں گے۔
مقابلہ