کروڑ لعل عیسن میں بے آسرا خاتون 4معذور بچوں کاعلاج کرانے سے قاصر، مخیر حضرات سے امداد کی اپیل

کروڑ لعل عیسن میں بے آسرا خاتون 4معذور بچوں کاعلاج کرانے سے قاصر، مخیر حضرات ...

  



کروڑلعل عیسن (نمائندہ پاکستان) مہنگائی کے اس دورمیں اپنے چارمعذوربچوں کاپیٹ پالنامشکل ہوگیاہے اپنی کمزوری کی وجہ سے میری ہمت اب جواب دینے لگی دن رات اپنی (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

قسمت پر سوچتی رہتی ہوں یہ بات فتح پور کی رہائشی ایک دکھی خاتون زبیدہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی زبیدہ نے کہاکہ میری ایک بیٹی اورتین بیٹے گیارہ بارہ سال کی عمرمیں جاکر معذور ہوجاتے ہیں بچوں کے علاج کیلئے لاہورچلڈرن ہسپتال میں چیک کرایالیکن غربت کی وجہ سے علاج نہ ہوسکا وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورلیکر گئی ڈاکٹروں نے جواب دیدیا کروڑروڈ فتح پورنزد پرانی چونگی کی رہائشی زبیدہ کے گہر میں ایک بیٹی اورتین بیٹے چلنے سے معذورہیں بچوں کی والدہ زبیدہ نے بتایاکہ بچے صحت مند پیداہوئیجب گیارہ بارہ سال کی عمر کوپہنچتے ہیں تو نیچے والادھڑ کام کرناچھوڑجاتاہے اورمعزورہوجاتے ہیں غریب ہونے کی وجہ سے علاج بھی نہ کراسکی ایک مرتبہ چلڈرن ہسپتال لاہوراور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورمیں چیک اپ کرایا میں ایک غریب عورت ہوں ایک بیٹی ہے جوزیرتعلیم ہے میں لوگوں کے گھروں میں کام کرکے معذوربچوں کاپیٹ پال رہی ہوں میراکوئی آسرانہیں زبیدہ بی بی نے اللہ کی رضاکیلئے کروڑاورفتح پورکے مخیر افراد سے اپیل کی کہ میرے معذوربچوں کااحساس کرتے ہوئے میری مدد کریں۔

اپیلض

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر