پاک گیٹ: جھوٹی اطلاع پولیس کاایکشن، شہری گرفتار
ملتان (وقائع نگار)پاک گیٹ پولیس نے ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق محمد اویس نے پولیس کو 15 پر دی کہ اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے دو ملزمان نے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
اس سے 68 ہزار روپے چھین لئے ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کرانکوائری کی تو معلوم ہوا کہ ملزم نے واردات کی جھوٹی اطلاع دی ہے جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا