بورے والا، مہمان دوست کا ساتھی پرتیزاب سے حملہ، مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

بورے والا، مہمان دوست کا ساتھی پرتیزاب سے حملہ، مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا (تحصیل رپورٹر) فیس بک پر دوستی کرنے والے مہمان دوست نے اپنے میزبان دوست کے چہرے پر تیزاب پھینک کر زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں،تفصیل کے مطابق بوریوالا کے رہائشی 18سالہ میٹرک کے طالب علم احمد کی دوستی فیس بک پر ٹوبہ ٹیکسنگھ کے رہائشی ریاض احمد سے ہو گئی،گذشتہ روز وہ بوریوالا میں اپنے دوست کو ملنے کے لئے آیا،چونگی نمبر5پر واقع فیملی پارک میں میزبان دوست اسے ملنے کے لئے گیا تو اس نے اس کے چہرے پر تیزا ب کی بوتل انڈیل دی جس سے اس کا چہرہ اور جسم جھلس گیا اور بینائی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے،واقع کی اطلاع پر اے ایس پی ڈاکٹر عزیر احمد اور ایس ایچ او میاں شمعون فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے،مدعی کے بیان پر ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا، ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی بورے والا کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی ہے ملزم کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ابھی تک تیزاب پھینکنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں،جس کے لئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔
تشکیل