چشتیاں:شہری سے فراڈ، بینک آفیسر، دوتاجروں کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ، تحقیقات شروع

چشتیاں:شہری سے فراڈ، بینک آفیسر، دوتاجروں کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ، ...

  



چشتیاں (نمائندہ پاکستان)مقامی تاجروں کے ساتھ سابق آپریشن منیجر فیصل بینک چشتیاں نے دو کروڑ 5 لاکھ پاکستانی کرنسی اور فارن کرنسی 35000/-ہزاریو۔ ایس ڈالر کا فراڈ کرنے پر FIA (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

کیمپ آفس ملتان نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔01436 فیصل بینک چشتیاں برانچ کا اکاؤنٹ ہولڈر تھا۔ جس میں آپریشن منیجر بینک ہذا عتیق الرحمن ولد عبدالرحمن مستغیث مقدمہ کا جانے والا تھا۔ اس پر اعتماد کے بناء پر مدعی مقدمہ اس کے ذریعے اپنے بینک اکاؤنٹس چلاتا رہا۔ جس نے مستغیث مقدمہ کا بدنیتی طمع تفسیاتی اور اس کی رقم ہضم کرنے کے لیے اپنی Official Position کاناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے مدعی مقدمہ کو اُکسایا کہ گورنمنٹ پالیسی کے مطابق ایک سکیم جاری ہوئی ہے۔ جس کے تحت فارن کرنسی اکاؤنٹ اوپن کروا کر بھاری منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اور کنزیومر کی Capital/Principal Amount اس کے اکاؤنٹ میں ہی رہتی ہے۔ جس کے کہنے پر مدعی مقدمہ نے 2013/2014 میں اپنا فارن کرنسی اکاؤنٹ نمبر 026-4016000392 فیصل بینک چشتیاں برانچ میں کھلوایا۔ جس پر الزام علیہ عتیق الرحمن نے مدعی سے مبلغ رقم 3000000/- پاکستانی کرنسی مختلف اوقات میں لے کر اس کے بدلے میں 35000/- ہزاریو۔ ایس ڈالر اس کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کروائے۔ جو کہ بعد ازاں ملزم عتیق الرحمن نے دیگر ملزمان عدنان احمدولد محمد رمضان، عمران احمد ولد محمد رمضان ساز باز کرکے کچھ رقم نکلوا کر اور کچھ ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر کے مدعی کی رقم یو۔ ایس ڈالرچیکس پر مدعی کے جعلی دستخط کر کے خوردد برد کر لیے۔ اسطرح مستغیث نمبر 2 عاصم امین ولد محمد امین سکنہ چک نمبر129 مراد تحصیل چشتیاں انکوئری نمبر 26/2016/FIA/CBC ملتان نے بھی اپنا پاک کرنسی اکاؤنٹ نمبری 026-400-70000-244 فیصل بینک چشتیاں برانچ میں تھا۔ مذکورہ آپریشن منیجر عتیق الرحمن ولد عبدالرحمن سکنہ فاروق کالونی چشتیاں نے میرا فارن کرنسی اکاؤنٹ نمبر 026-401-00000-133 فیصل بینک چشتیاں میں کھولاجس پر الزام علیہ عتیق الرحمن نے مدعی سے رقم مبلغ 16500000/- پاکستانی کرنسی مختلف اوقات میں لے کر اس کے بدلے میں یو۔ ایس ڈالر 150875/- اس کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں جمع کروائے گئے۔ اس کے ساتھ بھی ملزم عتیق الرحمن جعلی دستخط کرکے رقم کو خرد برد کر دیا۔ بعد ازاں مدعی کے شکایت پر مجاز اتھارٹی نے انکوئری کا حوالہ FIA/LHR/II/I&M/E/26/16/CBC/MTN/9617-18 مورخہ 26-11-2019 مستغیث نمبر1،انکوئری نمبرFIA/LHR/II/I&M/E/26/16/CBC/MTN/9615-16 مورخہ 26-11-2019 تین کس ملزمان نمبر 1 عتیق الرحمن ولد عبدالرحمن سکنہ چشتیاں حالیہ تعیناتی برانچ منیجر میزان بینک چشتیاں، نمبر2 عدنان احمد ولد محمد رمضان نمبر 3 عمران احمد ولد محمد رمضان کے خلاف مقدمہ نمبر 032020 مقدمہ نمبر022020 بجرم 5(2)47PCA,409/109,467/471-420/468PPC مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

فراڈ

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر