حق وصداقت اورسچائی کافروغ صحافیوں کاطر ہ امتیاز ہوناچاہیے، احمد عالم انور

حق وصداقت اورسچائی کافروغ صحافیوں کاطر ہ امتیاز ہوناچاہیے، احمد عالم انور

  



لیاقت پور(نامہ نگار)سابق وزیر مملکت مخدوم سید احمد عالم انور نے کہاہے کہ اسلام کی تاریخ اور تہذیب بہت عظیم ہے جس پر شرمندہ ہونے کی بجائے فخر کیاجاناچاہئے۔سماجی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے شفاف صحافت بنیادی کردار ادا کرسکتی ہے۔ شہید بینظیر بھٹو آڈیٹوریم پریس کلب رجسٹرڈ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

لیاقت پور میں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حق و صداقت اور سچائی کا فروغ صحافیوں کا طرہ امتیاز ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم اللہ کی نعمتوں کا شکرادا نہیں کررہے اور روز بروز زوال کی طرف جارہے ہیں۔ ایمانداری سے کام کرنے کی روایت ختم ہوتی جارہی ہے۔ برائیاں عام ہوچکی ہیں۔ شوگر مل مافیا کاشتکاروں کا استحصال کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضروری ہے کہ محبت، امن، رواداری اور اخوت و بھائی چارے کو فروغ دیاجائے۔ صحافت ایک آئینہ ہے کوئی صحافی کسی کی پگڑی اچھالے نہ رسوائی کرے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمدنے کہاکہ تحصیل لیاقت پور کے مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے تمام ارکان اسمبلی اور مقتدر نمائندوں کو مل کر آگے بڑھنا چاہئے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پی ٹی آئی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے پریس کلب کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عامر نواز خان چانڈیہ نے کہاکہ آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کی وجہ سے نہ صرف مقامی سطح پر لوگوں کی مشکلات میں کمی ہوئی ہے بلکہ قومی سطح پر مسائل بھی حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد ارشد وٹو نے کہاکہ موجودہ دور میں میڈیا سوشل ریفارمز میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ معاشرے کی آنکھ اور کان سمجھے جانے والے اس ستون کو مزید مضبوط اور ذمہ داربنانے کی ضرورت ہے۔ صدر بارایسوسی ایشن جام محمد اعظم انٹر،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چوہدری،نومنتخب صدر پریس کلب وحید اسلم رشدی اور جنرل سیکرٹری میاں شاہد جاوید نے بھی اظہارخیال کیا۔تلاوت کلام مجید کی سعادت قاری محمداکرم چشتی نے حاصل کی۔ جبکہ نعت رسول مقبول سید ناصر حسین شاہ نے پیش کی۔ چوہدری مسعود احمد ایم پی اے اور عامرنواز چانڈیہ ایم پی اے نے نومنتخب کابینہ سے دو مراحل میں حلف لیا۔ تقریب میں ڈی ایس پی جواد سخا گورائیہ، جنرل سیکرٹری بارایسوسی ایشن سردار ابراہیم خان،عقیل نذیر کلو، چوہدری محمد شریف، اسد خان چانڈیہ، قمر سہیل چوہدری،نعیم اصغر باجوہ،چوہدری محمد اکرم ایڈووکیٹس،مفتی عبدالقادر سعیدی، عبدالرشید شاکر، راشد خان بلوچ، سجاد خان بلوچ،چوہدری سعید اقبال، حاجی محمد یامین، حاجی محمد اکرم وسیر، مہر مولاداد سیال،ملک مقصود سولنگی، چوہدری عبدالرزاق، عمران مغل، اصغر جاوید،شکیل رشدی،نصیر کمبوہ، چوہدری نصیر احمد،مفتی محمود احمد، رانا محمد حسین، بہادر شیر بھولا،قاضی محمد سمیع،محمدنواز ارائیں، مرزا خالد بیگ، حاجی ندیم، رانا یوسف زرگر، احسان الحق قادری،جواد عزیز خان،محمد عباس،محمد اسلم،چوہدری محمد شفیق،ملک عبدالطیف، عابد خان بلوچ،جام جاوید لاڑ، عمران اشفاق،ملک اسلم کھچی،شاہد چوہان، سید تصورحسین شاہ، جعفر خان،ریاض عباسی، رانا افضل نذیر،ظہیر احمد ساحل،یاسر محی الدین،عائشہ ہاشمی،غزالہ جبیں،سید تسلیم منور،شہزادی اسماء طورخم اوردیگر شریک ہوئے۔

احمد عالم انور

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر