میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، 132بجلی چوروں کو رگڑا
ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 132بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ38ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 24 لا کھ53ہزار(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔3مقدمات درج ہیں۔20جنوری 2020ء کو ملتان میں 12گھریلوصارفین کو10314یونٹس چوری کرنے پر200531 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 11 گھریلوصارفین کو8887یونٹس چوری کرنے پر143883 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 16 گھریلوصارفین کو18225 یونٹس چوری کرنے پر313593روپے جرمانہ، بہاولپور میں 10گھریلوصارفین کو14769یونٹس چوری کرنے پر283556 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 11 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو9978یونٹس چوری کرنے پر 184526روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 24 گھریلواورکمرشل صارفین کو21767 یونٹس چوری کرنے پر423794 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 25گھریلو،کمرشل صارفین کو22918یونٹس چوری کرنے پر375747روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 10 گھریلوصارفین کو11167یونٹس چوری کرنے پر 216480روپے جبکہ خانیوال میں 13گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل صارفین کو20699یونٹس چوری کرنے پر311369 روپے جرمانہ اورتین مقدمات درج کروائے گئے۔
رگڑا