قتل مقدمہ:جرم ثابت نہ ہونے پر4افراد بری کرنیکا حکم

قتل مقدمہ:جرم ثابت نہ ہونے پر4افراد بری کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)ماڈل کورٹ ملتان نے کھیت سے بکری چرنے کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق محمد عابد نامی شہری نے یکم دسمبر 2018 کو بھانجے محمد (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

سہیل کے قتل کا مقدمہ ملزمان ذاکر حسین، باقر علی، سجاد حسین اور ظفر حیات کے خلاف درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ 27 نومبر کو کھیت سے بکری چرنے کے تنازعہ پر ملزمان ان کے بھانجے کے بھانہ پر آئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پہوڑا مارکر اسکا سر بھی پھاڑ دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جانبحق ہوگیا تھا ملزمان نے قتل کرکے شدید زیادتی کی ہے جنہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاہم گزشتہ سماعت کے دوران فاضل عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ثابت نہ کرنے پر ملزمان کو مقدمہ سے بری کردیا ہے۔
حکم