اشتہارات میں خواتین کی تصاویر شائع کرنا قابل مذمت، حافظ عاکف سعید

اشتہارات میں خواتین کی تصاویر شائع کرنا قابل مذمت، حافظ عاکف سعید

  



ملتان (سٹی رپورٹر)تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویداروں نے راولپنڈی کے ایک نمایاں مقام پر آویزاں ایک ایسے بل بورڈ کو برداشت نہ کرتے ہوئے اکھاڑ (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

دیا جس میں قرآن کی ایک آیت کی صورت میں اللہ کا ایک واضح حکم درج تھا۔ اس اشتہارکے درپردہ نہ کسی کے سیاسی عزائم تھے اور نہ ہی مذہبی فرقہ واریت کا اس میں کوئی شائبہ تھا‘بلکہ قرآن پاک کی اس آیت کہ: (ترجمہ) ”یاد رکھو جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔“ کی روشنی میں مسلمانوں کو بے پردگی اور بے حیائی سے بچنے کی دعوت دیتے ہوئے ایک اہم معاشرتی پہلو کی طرف توجہ دلائی گئی تھی کہ ہمیں اشتہارات میں خواتین کی تصاویر استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے اقدامات ہائبرڈ وار فیئر کا حصہ ہیں جن کا مقصد اسلامی معاشرے کو تباہی سے دوچار کرنا ہے۔ ہم ایسے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کیونکہ اگر آج پاکستان اور بھارت کی شاہراہیں ایک جیسی نظرآئیں گی تو مسلمانان برصغیر نے پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے جو جان، مال اور عزت کی قربانی دی تھی وہ رائیگاں ہو جائے گی۔ یہ درحقیقت نظریہ پاکستان کی نفی ہے۔

عاکف سعید

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر