عوام کی بہتری کیلئے کئی منصوبوں پرکام تیز، فاروق امان اللہ دریشک
راجن پور(نا مہ نگار)ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے فاضل پور اور کوٹ مٹھن کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں فاضل پور میں ڈگری کالج اور بائی پاس کا معائنہ کیا۔اس موقع پر مقامی ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ دریشک بھی ان (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)
کے ہمراہ تھے۔ ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ دریشک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔عوام کی بہتری کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے قبل ازیں کوٹ مٹھن آر ایچ سی اور خواجہ فرید پارک کا بھی دورہ کیا۔آر ایچ سی میں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ایم ایس کو ہدایت کی کہ اسپتال کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے خواجہ فرید پارک کی صفائی اور بہتری کے لئے کوٹ مٹھن پارک انتظامیہ کو ہدایت کی اور کہا کہ لوگوں کو سیر و تفریح کے لئے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کریں۔پارک خوبصورت اور اچھے نظر آنے چاہئیں۔۔