غریب، مستحق افراد میں موٹرسائیکل رکشے تقسیم، ایم این اے سردارنصراللہ خان دریشک کی تقریب میں شرکت
راجن پور(نا مہ نگار)لوگوں کی خدمت،فلاح و بہبود اورخاص طور پر غریب اور کسانوں کی مالی امداد کے لئے فلاحی تنظیم ”انڈس ڈویلپمنٹ پروگرام“کے نام سے پروگرام شروع کیا گیا ہے جو بلا سود قرضے فراہم کرے کی۔اس سے لوگ بھر پور فائدہ (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
حاصل کریں گے اور سود کی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہارممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے فلاحی تنظیم ”انڈس ڈویلپمنٹ پروگرام“کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شیخ محمد عابد،شفیق احمد شاہ گیلانی،تنزیل الرحمان علوی اور سجاد دریشک نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ عوام کی خدمت کے لئے بنایا گیا ہے اور انشاء اللہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیداکر کے سکون حاصل کریں گے۔اس موقع پر ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک نے غریب اور مستحق افراد میں موٹر سائیکل رکشے تقسیم کئے گئے ہیں۔تاکہ یہ لوگ بہتر روز گار حاصل کر کے اپنے بچوں کی بہتر پرورش کر سکیں گے۔
شرکت