حکومت جلد آٹا بحران پرقابو پا لے گی، ڈاکٹر مینا جعفر لغاری
جام پور (نامہ نگار) موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کے خوا ب دیکھنے والے پانچ سال تک انتظار کر یں۔ سابق حکومت کی وجہ سے ملک میں بحران کی کیفیت ہے۔ عوام جلد تبدیلی محسوس کریں گے۔(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)
وزیر اعظم کی پالیسوں کی وجہ ملک میں معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ حلقہ کے عوام کے مسائل حل کریں گے۔ یہ بات تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کی کمیٹی وسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر میناجعفرخان لغاری نے حلقہ میں عوام کی طرف سے دیے گئے ظہرانہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا۔ بجلی۔ گیس کا بحران ورثہ میں ملا تھا تاہم موجودہ حکومت نے تمام مسائل پر قابو پالیا ہے اب کوئی بحران نہ ہے۔ تاہم کچھ وقت کے لیے عوام کو صبر کر نا پڑے گا۔ آٹے کا بحران جلد حل ہو جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک لاکھ سے زاہد نوکریوں کو اعلان کر دیا ہے۔ میرٹ پر تمام اسامیاں مشتہر کرکے بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ علاوہ ازیں سابق رکن قومی اسمبلی نے علاقہ پچادھ رقبہ لنڈان میں سابق امیدوار وائس چیرمین عبدالحمید خان لنڈکی قیادت میں یونین کونسل میں مختلف علاقوں وفات پاجانے والے لوگوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا۔
مینا جعفر