تنظیم سازی:نورخان بھابھہ عہدوں کی بندر بانٹ کررہے ہیں، طاہر انور واہلہ

تنظیم سازی:نورخان بھابھہ عہدوں کی بندر بانٹ کررہے ہیں، طاہر انور واہلہ

  



وہاڑی (بیوروپورٹ+ نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر و سابق ضلعی صدر چوہدری طاہر انور واہلہ کی جنوبی پنجاب کی تنظیم سازی اور اختلافات پر موجودہ صدر جنوبی پنجاب کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا واقعات کے مطابق گزشتہ روزپاکستان تجریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈروسابق ضلعی صدر چوہدری طاہر انور واہلہ نے اپنے آفس میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں جو کچھ ہورہا ہے وہ کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہے ذاتی پسند و ناپسند پر عہدوں کی بندر بانٹ کی جا(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

رہی ہے ایک نااہل بندے کو جنوبی پنجاب کی صدارت دے کر پارٹی کو نقصانات پہنچائے جارہے ہیں چوہدری طاہر انور واہلہ نے کہا کہ ہم پوری اعلی قیادت سے رابطہ میں ہیں موجودہ صدر جنوبی پنجاب نور خاں بھابھہ ایک نااہل بندہ ہے جو صرف پارٹی کو نقصان پہنچانے کے در پے ہے جو اپنی ذاتی پسند ناپسند اور لالچ میں آکر عہدوں کی بندر بانٹ کررہے ہیں ضلع وہاڑی میں نور خان بھابھہ اپنی خواہش کے مطابق نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے حامیوں کو عہدے دیکر انہیں جتانے کی کوشش کی جارہی ہے ہم پرانے کارکن ہیں ہمیں کوئی عہدہ نہیں چاہیے نا ہمیں کبھی عہدوں کی خواہش رہی ہے ہمارا بس اتنا مطالبہ ہے کہ ان لوگوں کو عہدے دئیے جائیں جنہوں نے گزشتہ 20 سال سے پارٹی کے لیے کام کیا اور خون پسینہ لگایا لیکن موجودہ صدر جنوبی پنجاب نے نئے اور پرانوں کو ملا کر شازش کے تحت عہدے بانٹ دئیے اس بندر بانٹ کا صرف ایک ہی مقصد ہے وہ مقصد سب کارکنوں کو آپس میں لڑا دیا جائے تنظیم سازی میں ایسے لوگوں کو نوازا گیا جسے ہم جانتے بھی نہیں ہے نا کسی کارکن سے ان کا کوئی واسطہ رہا ہے اس سب کے ہیچھے بس ایک ہی مقصد ہے اور سازش کے تحت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو اگے لانے کی کوشش ہوگی بوریوالہ میں پی ٹی آئی کا ایک بھی رکن اسمبلی ن ہے لیکن پھر بھی وہاں زیادہ۔عہدے دئیے گئے ہم اپنی جماعت بچانے کے لیے اج ہم اکٹھے ہوئے ہیں اور پارٹی کے لیے ہمیشہ اکٹھے ہوتے رہیں گے ہم اعلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں ہیں کہ تینوں تحصیلوں میں پرانے کارکنوں کو سامنے لایا جائے جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دیں ہیں نااہل نور خان بھابھہ کی جگہ اہل بندہ لایا جائے جو سب کو اکٹھا کرے اور جنوبی پنجاب میں پارٹی کو مظبوط کرے نور خان بھابھہ مفاد پرست ٹولوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ انکوائری کمیٹی بنائی جائے اور پتہ کرے کہ کس کس کو اس بندر بانٹ سے فائدہ ہوا اس کے بعد پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی۔ہم پارٹی کے فیصلے کو قبول کریں گے ہمارے خون پسینے کی کمائی سے یہ جماعت بنی اتوار کو ملتان میں جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کے رہنما پریس کانفرنس کریں گے جس میں موجودہ جنوبی پنجاب کے صدر کے خلاف جو ہمارے پاس ثبوت اگئے ہیں پیش کریں گے المیہ یہ ہے کہ جہاں کوئی رکن اسمبلی منتخب نا ہوا وہاں سیٹیں بانٹ دیں جبکہ وہاڑی میں ایک ایم پی اے اور ایم این اے موجود لیکن وہاں ایک بھِی قابل ذکر عہدہ نہ دیا گیا ہے سوچی سمجھی سازش سے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانیکی کوشش کی جارہی ہے فارورڈ بلاک کو انہوں نے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فارورڈ بلاک کے غبارے سے چوہدری پرویز الہی کے بیان کے بعد ہوا نکل گئی ہے فارورڈ بلاک کا مقصد گڈ گورنس کو ناکام کرنا ہے ہم گڈ گورنس کو بلیک میلنگ کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے ہم گھیراو کریں گے جو کونسلر نہیں جیت سکتا انہیں ایم پی اے بنایا گیا ہے ہمارے ساتھ پرویز الہی ہیں ہم نور خان بھابھہ کا وہاڑی میں داخلہ بند کردیں گے اگر انہوں نے اسی طرح بندر بانٹ جاری رکھی اور غلط کاموں کو نہیں ہونے دیں گے۔میں کسی بھی عہدے کا امیدوار نہیں ہوں یہ حق ہمارے ورکرز کا ہے نور بھابھہ نے ہمیشہ پی ٹی آئی کی مخالفت کی ہے نون لیگ کو جیتانے کی کوشش کی جارہی ہے میری کسی سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں ہے اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی رانا خالد حسین وائس چیئرمین سردار عیش بہادر ڈوگر سینئر رہنما ملک محمد علی لنگڑیال،مہر شبیر سیال،لیاقت چیئرمین مہر عبدالعزیز میاں غلام عباس حاجی محمد افضل اوردیگر سینکڑوں کارکن موجود تھے

طاہر انورواہلہ

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر