طلبہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں نکھارنے کیلئے کوشاں رہیں،شاہد گیلانی

طلبہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں نکھارنے کیلئے کوشاں رہیں،شاہد گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ڈیپارٹمنٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ سائنسز منہاج یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”پرسنل اینڈ پروفیشنل برانڈنگ“ کے موضوع پر ابن خلدون ہال میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ریسورس پرسن سام سنگ کمیونٹی ایزا شاہد گیلانی، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر ہوریژن انوسٹمنٹ آریش حنان، ڈپٹی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بزنس اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر تنویر احمد نے خطاب کیا۔ ریسورس پرسن سام سنگ کمیونٹی ایزا شاہد گیلانی نے کہا کہ ہزار میل کا سفر ایک قدم سے شروع ہوتا ہے۔ طلبہ کو چاہئے کہ اپنی پیشہ ورانہ شناخت نکھارنے کے لئے معاشرے میں اس طرح سے اپنا پورٹ فولیوتیار کریں کہ آ ٓپ کو کسی ادارے کی ضرورت نہ ہو بلکہ کسی ادارے کو آپ کی ضرورت ہو۔ اگر آپ محنت کریں گے تو آپ کا کام خود بولے گا۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ طلبہ کو چاہئے کہ دوسروں سے متاثر ہونے کی بجائے اپنے شخصیت کو بہترین طریقے سے پیش کرنے کا ہنر سیکھیں۔ ڈپٹی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ رانا تنویر نے سیمینار میں شرکت کرنے والے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔