فوڈ اتھارٹی لوہا بازار میں چھاپہ جعلی چاکلیٹ تیار کرنے والی فیکٹری سیل

فوڈ اتھارٹی لوہا بازار میں چھاپہ جعلی چاکلیٹ تیار کرنے والی فیکٹری سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   

لاہور(جنرل رپورٹر) بچوں کی صحت سے کھلواڑ کی ایک اور کوشش ناکام۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی چاکلیٹس تیار کرنیوالی فیکٹری سیل کردی۔بھاری مقدار میں مضر صحت اشیائے خورونوش اور مشینری برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق ویجیلینس سیل کی خفیہ اطلاع پر فضیلہ کالونی لوہا بازار میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ چھاپہ مار کر النور ٹریڈرز کوسیل کردیا۔چیکنگ کے دوران چاکلیٹ اور سنیکس کی تیاری میں مصنوعی ذائقوں اور گندے آئل کا استعمال پایا گیا۔ 5 ہزار کلو مال بھی برآمدکرلیا گیا۔2 ہزار 60 کلو مضر صحت آئل،1200کلوغیر معیاری نمک، 500کلو کوکوا پاؤڈر،1500 کلو مصنوعی مٹھاس برآمد جبکہ ایک گرائنڈنگ مشین، 2 مکسچر مشینیں اور ایک پیکنگ مشین ضبط کر لی گئی۔ڈ ی جی فوڈ اتھارٹی کا بتا نا تھا کہ ویجیلینس سیل نے دوردراز علاقوں میں سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایاہے۔ ناقص اجزاء سے جعلی چاکلیٹ بنا کر معروف کمپنیوں کی پیکنگ میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی تھی۔مزید برآں انتہائی ناقص نمک کوغلط لیبلنگ اور جعلی پیکنگ لگا کر سپلائی کیا جا رہا تھا۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی پسندیدہ اشیاء میں ہیرا پھیری ان کی صحت سے کھلواڑ ہے۔ مضر صحت اجزاء سے اشیائے خورونوش تیار کرنے والے جعل سازی کامکروہ دھندہ فورا ًترک کر دیں