خوفناک مہنگائی نے غریب کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا
لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے اپنے ایک بیان میں ملک بھر میں جاری مہنگائی کی خوفناک شرح پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس خوفناک مہنگائی نے غریب کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لااینڈ آرڈر کی رٹ نافذ کرنے میں عملی طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
، عوام غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، پنجاب اور وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کار ٹیم نے عوامی مسائل میں ہوش ربا اضافہ کردیا ہے، حکومت نیا گر فی الفور حالات کنٹرول نہ کئے تو اس مہنگائی زدہ صور ت حال میں عوامی سمندر کو روکنا محال ہی نہیں ممکن ہوگا اگر عوام سڑکوں پر نکل آئے تو حکومت کا بوریا بستر گول کردیں گے۔