ہیوی ٹرانسپورٹ کاکاروبار ملکی معیشت میں اہم ترین کردار ادا کررہا ہے

ہیوی ٹرانسپورٹ کاکاروبار ملکی معیشت میں اہم ترین کردار ادا کررہا ہے

  



لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ز ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ لوڈر ہیوی ٹرانسپورٹ کا بزنس ملکی معیشت میں اپنا اہم ترین کردار ادا کررہا ہے، گڈز ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ لاکھوں لوگ اس ذریعہ معاش سے جہاں اپنا گھربار چلارہے ہیں وہیں اس کاروبار سے وابستہ چھوٹے بڑے تمام طبقات بھی اپنا پیٹ پال رہے ہیں۔

، ڈرائیور سے لے کر ٹرانسپورٹرز تک تمام لوگ اس کاروبار میں ایک دوسرے سے لازم وملزوم کی طرح جڑے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹس کو تحفظ دینا حکومت کی اولین اور بنیادی ذمہ داری ہے، آئے روز گاڑیوں کو لوٹنے، ڈرائیور اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات سے گڈز بزنس مین انتہائی متاثر ہوتے ہیں جس کیلئے سنجیدہ اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے