وزراء آٹے کی قلت کو سہارا بنا کر عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں،اشرف بھٹی

وزراء آٹے کی قلت کو سہارا بنا کر عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں،اشرف بھٹی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزراء عوام کو ڈلیور کرنے کی بجائے الٹا آٹے کی قلت کو سہارا بنا کر عوام کی غربت کا مذاق اڑا رہے ہیں نئے پاکستان کے دعوے دار وں نے ملک کو بحرانوں کی آماجگاہ بنادیا۔

ہے ملک آٹے، چینی، بجلی، گیس کے ساتھ ساتھ قانون سازی کے بحران سے بھی دوچار ہے قوم ایک بحران سے نکلتی نہیں کہ دوسرے کا شکار ہو جاتی ہے لوگ آٹے کے لیے گھنٹوں قطاروں میں لگے رہتے ہیں مگر انہیں آٹا نہیں مل رہا ایک طرف لوگ روٹی کو ترس رہے ہیں اور دوسری طرف وفاقی وزراء اپنی کوتاہی تسلیم کرنے کی بجائے عوام کا مذاق اڑاتے ہیں او ر کہتے ہیں کہ لوگ نومبر دسمبر میں زیادہ روٹیا ں کھاتے ہیں جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے