جرمن سفیر کا دورہ چائلڈ بیورو،بچوں کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا

جرمن سفیر کا دورہ چائلڈ بیورو،بچوں کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا

  



لاہور(نیوز رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی دعوت پر پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برنہارڈ شلاگ ہیک نے وفد کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کا دورہ کیااور چیئر پرسن سارہ احمد سے ملاقات کی۔ جرمن سفیر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی میں قائم بچوں کے رہائشی ہاسٹل اور چائلڈ پروٹیکشن سکول کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں رہائشی بچوں سے بات چیت کی اور ہاسٹل میں جاری موسیقی کی کلاس میں بچوں سے نغمے بھی سنے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہائے جرمنی کے سفیر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی خدمات اور بچوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سارہ احمد نے قلیل مدت میں بچوں کے تحفظ کے بارے میں جامع پالیسی مرتب کر رکھی ہے۔ جرمن سفیر نے سارہ احمد چیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کو بچوں کے تحفظ کے مشن میں باہمی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے