چائنہ کی مضبوط معیشت نے عالمی قوتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،گل محمد
لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے چائنہ کے سالِ نو کے آغاز پر چینی قوم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی قوم نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ محنت شاقہ کے ساتھ بین الاقوامی دنیا میں اپنا لوہامنوا یا ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ نے قلیل ترین وقت میں دنیا کے ترقی یافتہ مضبوط معاشی ممالک کی صف میں کھڑا ہو کر عالمی قوتوں کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبو کرد یا ہے۔
، چائنہ نے دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک کیلئے رول ماڈل اور مثال قائم کردی ہے کہ محنت، لگن، اخلاص، دیانتداری جیسے رہنما اصول اگر کوئی بھی قوم اپنا لے تو پھر ترقی وخوشحالی، سرفرازی، سرخروئی ان کا مقدر ہوجاتی ہے، پاکستانی قوم کو دوست ملک چائنہ کی کامیابی، ترقی اور عظمت کے حصول کی جدوجہد میں پنہاں ان تلخ حقائق کو بھی سمجھنا چاہئے جو ان کے اس سفر میں انہیں مشکلات اور تکالیف اٹھانا پڑیں مگر چینی قوم کے اپنے بابائے قوم ماؤزے تنگ کی قیادت میں دنیا میں کامیابیاں سمیٹ کر واضع پیغام دے دیا کہ جفاکش قوموں کی ترقی کا راستہ کوئی دنیاوی طاقت نہیں روک سکتی۔