باغوں کے شہر کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کا فیصلہ:علیم ڈار اکیڈمی کے پاس فیملی پارک بنایا جائیگا

باغوں کے شہر کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کا فیصلہ:علیم ڈار اکیڈمی کے پاس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی جی ایل ڈی اے لاہور سمیر احمد سید کی پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان سے ملاقات، کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال، ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کا مشترکہ کام کے حوالے سے ایم او یو سائن کرنے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے لاہور مدثر اعجاز، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عامر ابراہیم،ڈائریکٹر فنانس ڈی جی پی ایچ اے عثمان غنی، ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے اویس اطہر، پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید حامد،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اختر محمود، پبلک ریلیشن آفیسر پی ایچ اے نادیہ طفیل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفرخان نے کہا کہ ایل ڈی اے کے زیر نگرانی چلنے والے پروجیکٹس پر پی ایچ اے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجرکاری کا کام کرے گا اور علیم ڈار اکیڈمی کے پاس واقع گراؤنڈ پر فیملی انٹرٹینمنٹ پارک تعمیر کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے مزید کہا کہ پی ایچ اے اور ایل ڈی اے اپنی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے باغوں کے شہر کو سرسبز اور شاداب بنائیں گے۔