چلڈرن لٹریچر فیسٹول شروع،پہلے روز10ہزار بچوں کی شرکت

چلڈرن لٹریچر فیسٹول شروع،پہلے روز10ہزار بچوں کی شرکت

  



لاہور(سٹی رپورٹر) دو روزہ64 واں چلڈرن لٹریچر فیسٹول(CLF) اور ایک روزہ اساتذہ کا ادبی میلہ (TLF) جو سول سوسائٹی کی تنظیم ادارہ ء تعلیم و آگہی (ITA) کا اہم ترین پروگرام ہے، چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں شروع ہو گیا جو متعدد سرگرمیوں اور سیشنز پر مشتمل ہے۔ تقریب أ10,000 بچوں نے پہلے دن اس ادبی میلے میں شرکت کی۔اس ایونٹ کا افتتاح صوبائی وزیرِ خوراک سمیع اللہ چودری نے کیا۔انھوں نے بچوں کو سیکھنے کا ایک ہمہ گیر پلیٹ فارم مہیا کرنے پر CLF کی کوششوں کی تعریف کی۔فیسٹول کا آغاز اسکول کے بچوں کی طرف سے قومی ترانہ گانے سے ہوا جس کے بعد سب نے CLF کا ترانہ" ہمیں کتاب چاہیئے" گایا۔ یہ ترانہ زہرہ نگاہ نے لکھا ہے اوراس کی دھن راکے جمیل نے بنائی ہے۔ادارہ ء تعلیم و آگہی کی سی ای اوبائیلہ رضا جمیل نے حاضرین کو سی ایل ایف کے سحر اور اس کے ملک گیر تحریک بننے کے بارے میں بتایا۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محترمہ طلت فاطمہ نے تخلیقی صلاحیتوں، سیکھنے اور پاکستان کے بچوں اور جوانوں میں خود کو دریافت کرنے کے کلچر کو فروغ دینے کی کوششوں پر ITA کی تعریف کی۔ مہمانِ خصوصی ڈاریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کلچرل اکیڈمی(پی این سی اے) ڈاکٹر فوزیہ سعید نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے