پنجاب حکومت ناقص کارکردگی کے باعث جلد ختم ہوجائیگی،بیلم حسنین
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ عوام کا ایک بھی سمئلہ ڈیڑھ سال میں حل نہیں ہوا۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پستے رہے اور جنوبی پنجاب کے نمائندوں کو نظرانداز کیا گیا کیونکہ جنوبی وسطی پنجاب پسماندہ علاقہ ہے وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کو فنڈز جاری نہیں کیے جب ایم این اے حلقوں میں جاتے ہیں تو عوام سوال کرتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ڈویلپمنٹ فنڈز کے علاوہ غریبوں کے بچوں کو نوکری اور تعلیم کے اعلیٰ مواقع بھی نہیں دیئے گئے۔
۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا پہلا وزیراعلیٰ ہے جو بری طرح ناکام ہوا اور اپنے ہی علاقے کی ڈویلپمنٹ نہیں کروا سکا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ جنوبی پنجاب کو اہمیت دی گئی۔