مسلم لیگ(ن) کا آٹے کے بحران پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ

مسلم لیگ(ن) کا آٹے کے بحران پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا آٹے کے بحران پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ۔آٹا بحران میں ملوث وفاقی اور صوبائی وزراء کو شامل تفتیش کیا جائے۔حکومتی وزراء پہلے تعین کریں پنجاب میں آٹے کا بحران ہے یا نہیں۔وفاقی حکومت نے کتنے پیسوں میں باہر گندم بیچی اور کتنے میں خریدنے جا رہے ہیں؟پنجاب حکومت کو چار ماہ قبل گندم کے بحران کی وارننگ دی گئی لیکن حکومت سوئی رہی۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا،جن وفاقی اور صوبائی وزراء کا آٹے کے بحران میں نام آرہا ہے ان کو شامل تفتیش کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے