اشیاء ضروریہ کی گھروں میں ڈلیوری کا آغاز شہری قیمت ایپ پر آڈر بک کرائیں گے
لاہور(جنرل رپورٹر) اشیاء ضروریہ کی گھروں میں ڈلیوری کے پنجاب حکومت کے پروگرام کو ضلعی انتظامیہ آج سے عملی جامہ پہنائے گی اور پروگرام کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ دو کمپنیاں آج سے گھروں میں دالوں، سبزیوں، پھلوں سمیت ضروری اشیاء کی ڈی سی ریٹ پرڈلیوری کریں گی۔انہوں نے کہا کہ سیرت ٹریڈرز صوئے آصل تا کینٹ تک کے ایریا کو کور کرے گی اورایچ ایس ایم فیروز پور روڑ سے شہر کے دیگر ایریا کو کور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کم از کم بکنگ 500 روپے کی ہوگی اورآرڈر کی ڈلیوری 24 گھنٹے کے دوران ہوگی اورعوام الناس قیمت ایپ پر اپنا آرڈر بک کروا سکیں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ڈلیوری کے کوئی چارجز نہیں ہیں۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 355 مقامات کو چیک کیا گیا،66 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور03 لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 21 ایف آئی آر کا اندراج کرواتے ہوئے21 افراد کو حراست میں لیا گیاجبکہ07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پر بڑے سٹوروں اور گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں اورکریانہ ایسوسی ایشن بھی مصنوعی مہنگائی کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے رہی ہے۔کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر عارف گجر نے بڑے سٹوروں کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی ہڑتال کاحصہ نہیں ہیں اوراگر کوئی بلیک میلنگ کرے گا تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کر رہی ہے